Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھاری بھرکم ایئرہوسٹسوں کی تنخواہیں کم کردیں

ماسکو - - - - - روسی فضائی کمپنی ایرو فلوٹ نے ایکبار پھر اپنے اس فیصلے پر اصرار کیاہے کہ اس نے بھاری بھرکم اور موٹی تازی ایئرہوسٹسوں کی تنخواہیں کم کرنے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے کیونکہ انکی وجہ سے کمپنی کو نقصان ہونے لگا تھا۔ کمپنی کا کہناہے کہ متعددایئرہوسٹوں کی جانب سے معاملہ عدالت میں گیا لیکن اس نے وہاں بھی اپنا وہی موقف رکھا کہ اسکا موقف درست ہے کیونکہ بہت سے مسافر صرف اسمارٹ اور دبلی پتلی ایئرہوسٹسوں کو دیکھنا چاہتے ہیں۔دوسرے مسافروں کا بھی یہی کہناتھا کہ ایسی موٹی ایئرہوسٹیں آنکھوں کو بری لگتی ہیں۔ حد یہ کہ طیارے کے اندر بنی کرسیوں کے درمیان چھوٹی راہداریوں سے انکا آنا جانا مشکل ہوتا ہے اور اسکا خمیازہ مسافر بھگتتے ہیں۔

شیئر: