Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کا سیلاب زدگان کے لیے امدادی مہم پر سعودی عرب کا شکریہ

سعودی عرب نے پاکستانی سیلاب زدگان کے لیے خصوصی مہم کا اعلان کیا ہے۔ (فائل فوٹو: ایس پی اے)
حکومت پاکستان نے مشکل وقت میں تعاون کرنے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ہے۔
منگل کو حکومت پاکستان کے ٹوئٹر ہینڈل پر جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’حکومت پاکستان شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے جنرل سپروائرز عبداللہ الربیعہ کی شکر گزار ہے کہ انہوں نے مشکل وقت میں ملک کی مدد کے لیے یہ اقدام کیا۔‘

گزشتہ روز پاکستان میں سعودی عرب کے سفارتخانے نے اعلان کیا تھا کہ ’خادم حرمين شريفين کی ہدایات پر عمل درآمد اور ولی عہد کی متابعت کرتے ہوئے شاہ سلمان ریلیف سینٹر نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کے لیے ساہم پلیٹ فارم کے ذریعے عطیات جمع کرنے کی ایک قومی مہم کا آغاز کیا ہے۔‘

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے جنرل سپروائزر عبداللہ الربیعہ نے پیر کو مہم کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا تھا۔

شیئر: