فضائیہ کے طیاروں کو یوم وطنی کے لوگو سے مزین کیا گیا ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ’ اس سال سعودی عرب کے 92 ویں یوم وطنی (نیشنل ڈے) پر 14 شہروں میں ایئر شو ہوگا۔ سعودی فضائیہ نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت دفاع نے ٹوئٹر پر ایک وڈیو کلپ شیئر کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ’ سعودی فضائیہ یوم وطنی 92 کا جشن منانے کی تیاری کررہی ہے۔ طیاروں کو یوم وطنی کے لوگو سے مزین کیا گیا ہے‘۔
وزارت دفاع کے مطابق چار طیارے یوم وطنی کے جشن کی تقریبات میں حصہ لیں گے۔ ان طیاروں کا ڈیزائن بھی جاری کیا گیا ہے۔
وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ’یوم وطنی کے جشن میں شرکت کرنے والے طیاروں میں ایف 15 ایس، ٹائیفون، ٹورنیڈو اور ایف 15 سی شامل ہیں‘۔