Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سٹیل مصنوعات کی لوکلائزیشن پر توجہ مرکوز ہے: سعودی وزیر صنعت

لوہے کی چادروں کی تیاری کے لیے کمپلیکس کے قیام کا منصوبہ ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف نے کہا ہے کہ ’حکومت اس وقت تقریباً 35 بلین ریال مالیت کے لوہے اور سٹیل کے تین نئے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
عرب نیوز نے سعودی پریس ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ’ان نئے منصوبوں کی پیداواری صلاحیت 6.2 ملین ٹن لوہے اور سٹیل کی ہو گی‘۔
ان منصوبوں میں لوہے کی چادروں کی تیاری کے لیے ایک مربوط کمپلیکس کا قیام شامل ہے جس کی تخمینہ پیداواری صلاحیت 1.2 ملین ٹن سالانہ ہے۔
یہ سہولت بحری جہاز، تیل کی پائپ لائنز، پلیٹ فارم اور تیل کے بڑے ٹینک بنائے گی۔
ریاض میں دوسری سعودی انٹرنیشنل آئرن اینڈ سٹیل کانفرنس سے خطاب کی مزید تفصیلات کے مطابق بندر الخریف نے کہا کہ’ اعلان کردہ منصوبوں میں لوہے کے فلیٹوں کی تیاری کے لیے ایک مربوط کمپلیکس کا قیام شامل ہے جس کے لیے بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے بات چیت کی جا رہی ہے‘۔
سعودی وزیر صنعت و معدنیات نے مزید کہا کہ’ اس میں دو لاکھ ٹن لوہے کی چادر کے علاوہ چار ملین ٹن ہاٹ رولڈ آئرن اور ایک  ملین ٹن کولڈ رولڈ آئرن کی سالانہ پیداواری صلاحیت شامل ہو گی‘۔
کمپلیکس کا مقصد آٹوموٹیو، فوڈ کیننگ، گھریلو آلات اور پانی کی پائپ لائنوں کی صنعتوں کی خدمت کرنا ہے۔
بندر الخریف نے سرکلر آئرن بلاکس کی تیاری کے لیے ایک فیکٹری کے قیام کا بھی اعلان کیا جس کی سالانہ پیداواری صلاحیت 10 لاکھ ٹن ہے۔
سعودی وزیر صنعت و معدنیات نے کہا کہ’ مملکت  کی سٹیل مصنوعات کی لوکلائزیشن پر توجہ مرکوز ہے جس میں تیل اور گیس کے شعبے کے لیے بھاری لوہے کی چادریں، دفاع اور تعمیراتی شعبوں، خوراک کے شعبے کے لیے ٹن پلیٹیں، آٹوموبائل شعبے کے لیے فلیٹ شیٹس اور پانی کے پائپ شامل ہیں‘۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں دو روزہ کانفرنس میں علاقائی اور عالمی صنعت کے رہنما اور ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔

شیئر: