پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور میڈیکل کیمپس لگائے گئے جن سے متاثرین کافی مستفید ہو رہے ہیں۔
لیکن پشاور کے نواحی علاقے بیلاممندان میں ایک منفرد قسم کا امدادی کیمپ لگایا گیا ہے۔
بیلا ممندان کے حجاموں کی جانب سے لگائے گئے اس کیمپ میں متاثرین کے لیے مفت ہئیر کٹنگ اور شیو بنانے کی سروس دی گئی۔
مزید پڑھیں
-
’تباہی کا درست اندازہ‘، سیلاب زدہ علاقوں کی سیٹلائٹ سے مانیٹرنگNode ID: 700376
-
سیلاب زدگان کے لیے امداد لے کر دوسرا سعودی طیارہ کراچی پہنچ گیاNode ID: 700781
باربر ایسوسی ایشن پشاور کے صدر عابد حسین نے اردو نیوز کو بتایا کہ کمشنر پشاور کی ہدایت پر ایک روزہ فری ہئیرکٹنگ کیمپ لگایا گیا جس میں 15 حجاموں نے حصہ لیا۔
انہوں نے بتایا کہ ’کیمپ میں 200 افراد کے بال بنائے گئے جن میں بزرگ اور بچے بھی شامل تھے اور تمام متاثرین کو مفت سروس دی گئی۔
عابد حسین نے کہا کہ ’یہ علاقہ سیلاب سے متاثر تھا۔ گھروں کے ساتھ حجاموں کی دکانیں بھی پانی میں ڈوب چکی تھیں۔ کئی ہفتوں سے متاثرین نے بال نہیں بنوائے تھے اور نہ بالوں کو خضاب لگایا گیا تھا۔
صدر باربر ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ’ہم چاہتے ہیں کہ متاثرین کو ریلیف ملے۔ اس لیے ہم نے اپنی طرف سے کیمپ کا اہتمام کیا۔ اگلا کیمپ چارسدہ کے متاثرہ علاقے میں لگائیں گے۔‘
’ہم ہمیشہ کی طرح اس مشکل وقت میں سیلاب زدگان کے ساتھ تعاون میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اپنی تمام تر خدمات سر انجام دینے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے۔‘
![](/sites/default/files/pictures/September/43881/2022/fb_img_1663160489256.jpg)