پاکستان میں سیلاب زندگان کی امدادی مہم کے تحت سعودی عرب کی طرف سے دوسرا امدادی طیارہ کراچی پہنچ گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق طیارے میں 90 ٹن کا امدادی سامان ہے جس میں غذائی اشیا کے علاوہ صحت سے متعلق اشیا اور خیمے موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
-
سیلاب زدگان کے لیے امداد لے کر پہلا سعودی طیارہ کراچی پہنچ گیاNode ID: 700681
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کے تحت پہنچنے والا یہ سامان 9500 متاثرین کے لیے کافی ہوگا۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر پاکستانی سیلاب زندگان کی مدد کے لیے فضائی پل قائم ہوچکا ہے جس کے تحت متاثرین کے لیے مختلف قسم کے امداد سامان کی فراہمی کی جارہی ہے۔
دوسری طرف اسلام آباد میں متعین سفیر نواف المالکی نے کہا ہے کہ ’پاکستان کو امدادی سامان پہنچانے والا اولین ملک سعودی عرب ہے‘۔
’امدادی سامان سے بھرا ہوا پہلا طیارہ کراچی پہنچ چکا ہے جس میں 15 ہزار سے افراد کے لیے غذائی پیکٹ تقسیم کردیا گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ہم چار مختلف قسم کے پلان پر کام کر رہے ہیں جس میں سب سے پہلا غذا اور رہائش کی فراہمی ہے‘۔
’دوسرا پلان امدادی سامان کا فضائی پل ہے جس میں متاثرین کی ضرورتیں پوری کی جائیں گی‘۔
’اس سلسلے میں آج کراچی ایئرپورٹ پر دوسرا طیارہ پہنچ چکا ہے جس میں مختلف قسم کا امداد سامان موجود تھا‘۔
السفير السعودي في #باكستان "نواف المالكي" لـ #العربية : #السعودية عملت على 4 محاور لإغاثة المتضررين في مختلف الأقاليم@H_alsufayan pic.twitter.com/ButaRr3W0u
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) September 14, 2022