Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کرنا دینی فریضہ ہے: شیخ سدیس

حرمین انتظامیہ کے سربراہ اور مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہماری دینی فریضہ ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کے تحت پاکستانی سیلاب زدگان کے لیے عطیات مہم کی منظوری پر شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کی مدد کرنا سعودی قیادت کے لیے نئی بات نہیں۔‘
’سعودی قیادت نے ہمیشہ عرب، مسلم اور عالمی برادری کی مشکل اوقات میں مدد کی ہے۔‘
انہوں نے واضح کیا کہ’پاکستانی عوام ہمارے دینی بھائی ہیں جن کے ساتھ گہرے تاریخی روابط ہیں۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو چاہئے کہ وہ کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کے تحت اپنے عطیات جمع کرائیں۔‘
 
 

شیئر: