Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انکم ٹیکس افسران کے باراتیوں کے بھیس میں چھاپے

بنگلور۔۔۔۔مدی کیری میں انکم ٹیکس حکام نے کافی کاشت کرنیوالے ایس ایل این گروپ کے گھروں پر چھاپے مارے۔انکم ٹیکس افسران باراتیوں کا بھیس بدل کر وہاں پہنچے تھے۔ انہوں نے اپنی گاڑیوں کو پھولوں سے سجا رکھا تھا۔اس علاقے کے قریب ہی اس گروپ کے کافی برآمد کرنے کے سینٹرز واقع ہیں۔انکم ٹیکس چھپانے پر اس گروپ کی دیگر کمپنیوں پر بھی اسی طرح چھاپے مارے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ٹی افسران نے تامل ناڈو میں بھی ان کے مختلف اداروں پر چھاپے مارے۔کسی کوگرفتار نہیں کیا جاسکا۔ٹیم نے گروپ کے مکانات اور املاک کی تلاشی لی اور مختلف دستاویزات قبضے میں لے لیں۔

شیئر: