ممبئی۔۔۔۔پچھلے ماہ انوشکا کی ہوم پروڈکشن فلم ’’فللوری‘‘باکس آفس پر بھلے کامیاب نہ ہوسکی مگر انوشکا کی اداکاری کامیاب رہی۔ حا ل ہی میں کرکٹر ویراٹ کوہلی اور آئی پی ایل کے حوالے سے خبریں گرم رہی تھیں،اسی بیچ بدھ کی شام کو انوشکا اپنے والد کرنل اجے کمار شرما کے ہمراہ ممبئی ایئرپورٹ پر نظر آئیں تو فوٹوگرافروں کیلئے والد اور بیٹی کو کیمرے میں قید کرنے کا موقع مل گیا ۔ واضح ہوکہ انوشکا کے والد آرمی میں کرنل اور والدہ آشیما شرما ایک گھریلو خاتون ہیں جبکہ بڑے بھائی کرنیش شرما نیوی میں ہیں۔انوشکا نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ ایک اداکارہ سے زیادہ ایک کرنل کی بیٹی کہلانے میں زیادہ فخر محسوس کرتی ہیں۔انوشکا بنگلور کے آرمی اسکول سے تعلیم حاصل کی اور ماؤنٹ کارمیل کالج سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کرکھی ہے۔