بچوں کے لیے’ بریل‘ میں کہانیوں کی کتب
جمعرات 15 ستمبر 2022 22:20
کنگ عبدالعزیزپبلک لائبریری نےفلاحی تنظیم کے تعاون سے پروگرام شروع کیا(فوٹو، ٹوئٹر)
کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری نے العوق فلاحی انجمن (مبصرون) کے تعاون سے بچوں کے لیے اپنی کتابوں کا انتخاب بریل طریقہ کار میں جاری کردیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری نے 5 سے د10 سال تک کے بچوں کے لیے کہانیوں کا مجموعہ شائع کیا تھا جسےاب بریل پر جاری کیا گیا ہے۔
کہانیوں کے اس انتخاب سے بچوں میں ادب اور ثقافت کا شوق فروغ پائے گا۔
مختلف معلومات حاصل کرنے کا جذبہ ابھرے گا۔ سوچنے سمجھنے اور قصوں کے متعلقہ مضامین پر کام کرنے کا حوصلہ بھی ملے گا۔
کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری کا پروگرام ہے کہ اپنی تمام مطبوعات سمعی و بصری اور تحریری سرگرمیوں کے ذریعے ریکارڈ پر لائے اور5 سے 10 برس تک کے بچوں کو زیادہ سے زیادہ معلومات افزا کتابیں فراہم کرے۔