Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن میں چار منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہوگئی

اردنی وزیراعظم بوسیدہ عمارت گرنے کی تحقیقات کا حکم دے چکے ہیں(فائل فوٹو اے ایف پی)
اردن کے دارلحکومت عمان میں مقامی حکام کا کہنا ہے کہ’ منہدم ہونے والی چار منزلہ رہائشی عمارت کے ملبے سے مزید نعشیں نکالی گئی ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے‘۔
عرب نیوز کے مطابق عمان کے اللویبدہ علاقے میں چار منزلہ بوسیدہ رہائشی عمارت جس وقت منہدم ہوئی وہاں کم از کم 25 افراد وہاں موجود تھے۔
اردن میں شہری دفاع کی امدادی ٹیمیں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں ملبہ اور کنکریٹ کے بلاک ہٹنانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اردن کی پبلک سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ’ جمعے کو ملبے سے مزید تین نعشیں نکالی گئی ہیں‘۔
کم ازکم 250 امدادی کارکن، پولیس کے جاسوس کتے اور ڈرونز سرچ آپریشن میں شریک ہیں۔ 
اردنی وزیراعظم بشر الخصاونہ پہلے ہی بوسیدہ عمارت گرنے کی تحقیقات کا حکم دے چکے ہیں۔

شیئر: