ایس ٹی سی صارفین کے لئے دو دن مفت کال کی سہولت
جمعرات 27 اپریل 2017 3:00
ریاض: اتصالات کمپنی ایس ٹی سی کی طرف سے صارفین کو دو دن مفت کال کی سہولت دی جارہی ہے۔ ایس ٹی سی نے کہاہے کہ شاہی فرمان کی خوشی میں ایس ٹی سی اپنے صارفین کو دو دن مفت کال کرنے کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ مفت کال کی سہولت ایس ٹی سی نیٹ ورک اور دیگر کمپنی کے نمبر کے لئے بھی ہے۔ یہ آفر غیر محدود ہے ۔ صارفین دو دن جتنی چاہیں کالیں کر سکتے ہیں۔ کمپنی نے کہا ہے کہ آفر کاآغاز جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب رات 12سے ہوگا اور ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب رات11بجکر59منٹ تک جاری رہے گا۔