Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیلاب زدگان کے لیے عمران خان کی تیسری ٹیلی تھون میں 3 ارب 57 کروڑ روپے جمع

تحریک انصاف کی تین ٹیلی تھون میں 13 ارب 77 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جمع ہوچکی ہے (فوٹو: پی ٹی آئی ٹوئٹر)
پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کے لیے سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تیسری ٹیلی تھون میں 3 ارب 57 کروڑ روپے جمع ہوگئے۔
اتوار کی رات مختلف ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر منعقد کی گئی لائیو ٹیلی تھون میں اندورن اور بیرون ملک سے پاکستانیوں نے کال کر کے عطیات کا اعلان کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ’ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اور شہباز شریف بیرون ملک دوروں میں مصروف ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’یہ شہباز شریف کی بے حسی ہے کہ 3 کروڑ سے زائد افراد سیلاب میں ڈوبے ہیں اور وہ اپنے ساتھ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو بھی امریکہ لے جارہے ہیں۔‘
اس سے قبل پیر 29 اگست کو سیلاب زدگان کی امداد کے لیے تحریک انصاف کی پہلی فنڈ ریزنگ لائیو ٹیلی تھون مہم میں پانچ ارب روپے سے زائد کی رقم جمع ہوئی تھی۔
اس کے بعد اتوار 11 ستمبر کو تحریک انصاف کی دوسری لائیو ٹیلی تھون مہم میں 5 ارب 20 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جمع ہوئی۔
اس طرح مجموعی طور پر تحریک انصاف کی تین ٹیلی تھون میں 13 ارب 77 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جمع ہوچکی ہے۔

شیئر: