پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ترجمان نے پشاور سے دبئی جانے والی پرواز میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 ستمبر کو ایک مسافر نے اچانک عجیب و غریب حرکتیں شروع کر دیں، جس کو پکڑ کر دبئی سکیورٹی حکام کے حوالے کیا کر دیا گیا تھا اور اس کو اگلے روز ڈی پورٹ کر دیا گیا۔
پیر کو ٹوئٹر پر صالح مغل نامی صارف ایک ایسی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بنیان پہنے ایک شخص سے فلائٹ کا عملہ بات چیت کر رہا ہے، اس دوران وہ سیٹ پر چڑھ کر ونڈو کو زور سے لات مارتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
پی آئی اے کی پرواز کے دوران مسافر کو دل کا دورہ مشکوک نکلاNode ID: 651596
-
پیٹرول کی قیمت میں کمی، پی آئی اے نے کتنا کرایہ کم کیا؟Node ID: 685576
-
پی آئی اے نے چین جانے والے پاکستانی طلبہ کیلئے ٹکٹ سستے کر دیےNode ID: 700936
صالح مغل نے ساتھ لکھا کہ ’پشاور سے دبئی جانے والے پی آئی اے کے جہاز میں مسافر نے عجیب و غریب حرکتیں کر کے عملے کر پریشان کیا اور کھڑکی بھی توڑنے کی کوشش کی۔ اس کو عملے کے ارکان نے قابو کر کے باندھ دیا۔‘
اس کے بعد پی آئی اے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 14 ستمبر کو پشاور سے دبئی جانے والی پرواز پی کے 283 میں اڑان کے بعد اسامہ عبداللہ نامی مسافر نے عجیب وغریب حرکتیں شروع کر دیں اور سیٹوں پر لاتیں اور مکے برسانا شروع کر دیے۔
ترجمان کے مطابق ’مسافر کو روکنے کی کوشش کی گئی تو اس نے عمران جاوید نامی عملے کے رکن پر حملہ کرنے کی بھی کوشش کی۔‘
پشاور سے دبئی جانے والے PIAکے طیارے میں دوران پرواز مسافر نے عجیب و غریب حرکتیں کرکے عملے کو تگنی کا ناچ نچا دیاطیارے کی ونڈو توڑنے کی کوشش تو کھبی سیٹ سے اٹھ کرسیٹوں کے درمیان الٹا لیٹ جاتا، کیبن کریو نے سمجھانے کے بعدآخر میں قابو کرکے باندھ دیا، دبئی پہنچنے پر ڈی پورٹ کردیا گیا pic.twitter.com/Q7XnCHQj5t
— Saleh Mughal (@SalehMughal) September 19, 2022