Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹرول کی قیمت میں کمی، پی آئی اے نے کتنا کرایہ کم کیا؟

خواجہ سعد رفیق کے مطابق اندرون ملک پروازوں کے کرائے میں 10 فیصد کمی کی جا رہی ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کیے جانے کے بعد قومی ایئرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) اور پاکستان ریلوے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
سنیچر کو وفاقی وزیر ہوا بازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ’پی آئی اے کے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی جا رہی ہے۔‘
انہوں نے ریلوے کے کرایوں میں بھی کمی کا اعلان کرتے کہا کہ اکانومی کلاس کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی جا رہی ہے۔
بیان کے مطابق کرایوں میں کمی کا اطلاق اتوار 17 جولائی سے ہوگا اور یہ نئی قیمتیں 30 روز تک برقرار رہیں گی۔
خواجہ سعد رفیق کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’امید ہے سول ایوی ایشن اتھارٹی نجی ایئر لائنز کو بھی ہدایات جاری کر کے کرایوں میں کمی کروائے گی۔‘
وفاقی وزیر کے مطابق ’اس اقدام کا مقصد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام لوگوں تک پہنچانا ہے۔‘

شیئر: