کرایے نامے کی سالانہ فیس ناقابل واپسی ہے، ایجارنیٹ ورک
مکان کے کرایہ نامہ کی فیس 125 جبکہ کمرشل مقاصد کے لیے 400 ریال ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
ڈیجیٹل کرایے نامے’ایجارنیٹ ورک‘ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کراے نامے کی ادا کردہ فیس ناقابل واپسی ہوتی ہے۔ نیا کرایہ نامے بنانے یا اسکی تجدید پرسالانہ فیس مقرر ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی عرب میں وزارت بلدیات ودہی ترقی اورہاوسنگ کی جانب سے مکانوں اورتجارتی اداروں کے لیے ڈیجیٹل کرایہ نامے کا نظام نافذ ہے۔
ڈیجیٹل کرایے ناموں کے سسٹم کو ’ایجار‘ کہا جاتاہے۔ رہائشی مقاصد کے لیے مکان یا فلیٹ کے کرایے نامے کی سالانہ فیس 125 ریال مقررہے جبکہ کمرشل مقاصد کے لیے حاصل کیے گئے مقامات کے کرایے نامے کی سالانہ فیس 200 ریال جبکہ اسکی تجدید کے لیے سالانہ 400 ریال فیس مقرر ہے۔
ایجارنیٹ ورک کا مزید کہنا تھا کہ کرایہ نامے کےلیے فریقین کا شرائط پرمتفق ہونا ضروری ہے اگرایک فریق متفق نہیں ہوتو کرایہ نامہ نیٹ ورک میں رجسٹرنہیں کیاجاسکتا۔
کرایہ نامہ کی فیس کے حوالے سے ایجارنیٹ ورک سسٹم کا کہنا تھا کہ فیس کی ادائیگی مالک کی جانب سے ہونا چاہئے تاہم یہ امرلازمی نہیں اسکے لیے باہمی طورپراتفاق کیاجاسکتا ہے۔
ڈیجیٹل کرایہ نامے کی قانون میں فریقین کے حقوق وفرائض کا تحفظ کیاجاتاہے تاکہ کسی بھی اختلاف کی صورت میں منصفی کےلیے متعلقہ ادارے سے رجوع کیاجاسکے۔