Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی کے میٹر ایجار نیٹ ورک پر کرایہ نامے سے لنک ہوں گے 

بجلی کا بل کرایہ دار کے نام سے جاری ہوگا( فوٹو سبق)
سعودی وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور نے کہا ہے کہ بجلی کے میٹرز ’ایجار‘ نیٹ ورک پر رجسٹٹرڈ کرایہ ناموں کے ساتھ مربوط کیے جائیں گے۔ 
اخبار 24 کے مطابق ایجار پروگرام کے انچارج انجینیئر زیاد العقل نے کہا کہ ’کرایہ نامہ ایجار نیٹ ورک پر اندراج کراتے وقت متعلقہ مکان یا دکان کا میٹر اسی کے نام سے مربوط کردیا جائے گا جس کے بعد بل کرایہ دار کے نام سے جاری ہوگا‘۔ 
انہوں نے کہا کہ’ ادارے کے اہلکار ایجار نیٹ ورک سے بجلی کے بلوں کو مربوط کرنے کے آپریشن پر کام کررہے ہیں‘۔
انجینیئر زیاد العقل نے کہا کہ’ پانی اور بجلی اور دیگر یوٹیلٹی بلوں کے باعث کرایہ دار اور مالکان کے درمیان اختلافات ریکارڈ پر آرہے ہیں۔ کرایہ ناموں کو بجلی کے بلوں سے مربوط کرنے کے بعد اختلافات کم ہوسکیں گے‘۔
انہوں نے کہا کہ  ’کرایہ نامہ جیسے ہی ختم ہوگا اسی کے ساتھ کرایہ دار کی ذمہ داری بھی ختم ہوجائے گی‘۔
علاوہ ازیں نیا کرایہ دار سابقہ کرایہ دار کے بجلی یا پانی بل کے لیے ذمہ دار نہیں ہوگا۔

شیئر: