Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ادارہ امن عامہ کی یوم الوطنی پرخصوصی نمائش

یوم الوطنی کے حوالے سے نمائش کل 24 ستمبر شام تک جاری رہے گی(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت داخلہ کے زیرانتظام سیکیورٹی اداروں نے سعودی عرب کے 92 ویں قومی دن کے موقع پرعسیر ریجن میں ’سما ابھا‘ کے عنوان سے مشترکہ نمائش کا اہتمام کیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کی زیر انتظام مشترکہ نمائش میں متعدد شعبوں سے تعلق رکھنے والے امن عامہ کے ادارے شرکت کررہے ہیں۔
نمائش کا مقصد حاضرین کو سیکیورٹی اداروں کی مرحلہ وارترقی بیان کرنا ہے ۔ نمائش میں مختلف نوعیت کے 10 اسٹالز لگائے گئے ہیں جہاں قدیم وجدید اسلحہ اورآلات حرب رکھے گئے ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے اس امرخیال رکھا گیا ہے کہ اسٹال پررکھی گئی اشیا کے بارے میں زائرین کو مکمل معلومات فراہم کی جاسکیں اس حوالے سے مختصر دستاویزی فلم  بھی حاضرین کے لیے اسٹالز پرپیش کی جاتی ہے۔

اسٹالز پررکھی اشیا کے بارے میں حاضرین کو معلومات بھی فراہم کی جاتی ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)

مشترکہ نمائش میں امن عامہ سے متعلق مختلف ادارے جن میں پولیس ، شہری دفاع، کرائم برانچ ، ہائی وے پیٹرول، ٹریفک پولیس ، محکمہ انسداد منشیات، جوازات ، سول سروسز  اورسفارتی حفاظتی ادارے شامل ہیں۔
سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ نمائش کل بروز ہفتے کی شام تک جاری رہے گی۔

شیئر: