پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی20 سیریز کا تیسرا میچ آج شام
سات ٹی20 میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ آج ہوگا۔
نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں ہونے والے اس ٹی20 میچ میں پاکستان ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔
اس سے پہلے جمعرات کے روز کھیلے گئے دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان ٹیم نے انگلینڈ کو دس وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔
دوسرے ٹی20 میچ میں کپتان بابراعظم نے ناقابل شکست سینچری بنائی تھی جبکہ محمد رضوان نے 88 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔
پاکستان کی جانب سے 200 رنز کا ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے پورا کرنے ٹی20 کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق تیسرے ٹی20 میچ میں انگلینڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔
انگلیںڈ کی پلیئنگ الیون میں لیام ڈاسن اور ڈیوڈ وِلی کی جگہ اولی سٹون اور ٹوم ہیلم شامل ہوں گے۔
سات ٹی20 میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔
واضح رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی20 میچ شام 7:30 بجے کھیلے جائے گا۔