Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم وطنی پر سعودی ایئر پورٹس پر مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے مملکت کے 92 ویں یوم وطنی کے موقع پر سعودی ایئرپورٹس سے سفر کرنے اور بری  راستے سے مملکت پہنچنے والے مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر لگانے کا اہتمام کیا ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب ہر سال 23 ستمبر کو یوم وطنی مناتا ہے۔ یوم وطنی متحدہ ریاست کے قیام کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔

مسافروں کو یادگاری تحائف اور پھول بھی پیش کیے گئے( فوٹو ایس پی اے) 

محکمہ پاسپورٹ کے افسران نےجمعہ 23 ستمبر کو مملکت کے ایئرپورٹس، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے  آمد ورفت کرنے والوں کے  پاسپورٹس پر یوم وطنی کی خصوصی مہر لگانے کے ساتھ انہیں یادگاری تحائف اور پھول بھی پیش کیے۔ 

شیئر: