پونا۔۔۔۔ایئر انڈیا کی دہلی جانیوالی پرواز کے 150مسافروں کو 8گھنٹے تک پونا ایئرپورٹ پر انتظارکی کوفت اٹھانی پڑی۔طیارے کو 6بجکر 50منٹ پر پرواز کرنی تھی لیکن فنی خرابی کی وجہ سے وہ پرواز نہ کرسکا بعد میں مسافروں کودہلی سے ایک دوسری فلائٹ کے ذریعے بھیجا گیا۔مسافروں میں سے بیشتر بوڑھے تھے۔ ایک مسافر کے صاحبزادے حسیب شاکر نے کہا کہ میرے والدین کو شکاگو کی پرواز دہلی سے پکڑنا تھی۔ وہ ذیابیطس کے مریض ہیں اس کے باوجود انہیں اتنے گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔ان کی شکاگو کی پرواز بھی چھوٹ گئی۔انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ پر مسافروں کی رہنمائی کرنے والا بھی کوئی نہیں تھا۔شروع میں ہمیں بتایا گیا کہ پرواز میں صرف 40منٹ کی تاخیر ہوگی۔ مسافروںنے ٹویٹر پر اپنی مشکلات کا اظہار کیااور کہا کہ ایئرانڈیا نے ان کی کوئی مدد نہیں کی۔