Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے منگل کو اسلام آباد میں اُن سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز السعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کے ساتھ ٹیلی فون پر اپنی حالیہ گفتگو کا ذکر کیا اور کہا کہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی مشترکہ خواہش ہے۔
دوطرفہ تعلقات کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے وزیر اعظم نے مختلف سطحوں پر باقاعدہ دوطرفہ تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے سعودی عرب کی طرف سے امداد کی فراہمی سمیت پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے بھرپور حمایت کے اظہار پر سعودی عرب کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے امدادی سرگرمیوں میں سعودی عرب کے سفیر کے اہم کردار کو بھی سراہا جنہوں نے ذاتی طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

شیئر: