Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کی جاپانی وزیر خارجہ سے ملاقات، سابق وزیراعظم کی وفات پر تعزیت

سعودی وزیر خارجہ نے سابق جاپانی وزیراعظم کی آخری رسومات میں شرکت کی ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کو جاپانی وزیر خارجہ سے ملاقات میں سابق جاپانی وزیر اعظم شینزو ایبےکی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان سابق جاپانی وزیر اعظم کی آخری رسومات میں شرکت کےلیے ٹوکیو میں ہیں۔ جاپانی وزیر خارجہ نے سابق وزیر اعظم کی آخری رسومات میں سعودی عرب کی نمائندگی پر اظہار تشکر کیا۔
اس موقع سعودی وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ بھی کیا۔

جاپانی وزیراعظم کو سعودی قیادت کی جانب سے تعزیتی  پیغام دیے ہیں( فوٹو ایس پی اے)

دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے یوکرین اورعالمی تیل مارکیٹ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
جاپانی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کی جانب سے تیل کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔
قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے جاپان کے سابق وزیراعظم شینزوایبے کی وفات پرسرکاری تعزیتی تقریب میں شرکت کی ہے۔ 
شہزادہ فیصل بن فرحان نے جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیدا کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے جاپان کے سابق وزیراعظم شینزو ایبے کی وفات پر تعزیتی  پیغام دیے ہیں۔

شیئر: