Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خفجی میں پیراکی کرنےوالا ایشیائی جاں بحق

خفجی ..... کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے سمندر میں پیراکی کے دوران ڈوبنے والے ایشیائی کو نکالا جو اسپتال جانے سے قبل ہی دم توڑ گیا ۔ گوسٹ گارڈز کے ریجنل ترجمان میجر عمر محمد نے سبق نیوز کو بتایا کہ خفجی کورنیش پرپیراکی کرنے والا ایک شخص مدد طلب کررہا ہے ۔ اطلاع ملتے ہی گوسٹ گارڈ کے امدادی اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے ڈوبنے والے شخص کو نکالااور اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ساحل پر پہنچا کر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لے جایا جانے لگا مگر وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا ۔ متوفی ایشیائی باشندہ تھا جس کی عمر 40 برس کے قریب بتائی جاتی ہے ۔

شیئر: