Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلائی ناس کی ممبئی کے لیے براہ راست پروازیں

مشرق وسطی کی  فضائی سعودی کمپنی ناس ایئر (فلائی ناس) نے کہا ہے کہ ریاض اور دمام سے ممبئی کے لیے براہ راست پروازیں شرو کی جائیں  گی۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ناس ایئر 20 اکتوبر 2022 سے ممبئی کے لیے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے یومیہ پروازیں شروع کرے گی جبکہ دمام سے ممبئی کے لیے  ہفتے میں چار پروازیں ہوں گی ان کی شروعات 31 اکتوبر سے کی جائے گی۔ دمام سے ممبئی کے لیے سنیچر، پیر، منگل اور جمعرات کو  پروازیں ہوں گی۔  
ناس ایئر کی پروازوں کی بکنگ معمول کے ذرائع سے مہیا ہوگی۔ 
ناس ایئر نے ریاض ممبئی اور دمام ممبئی کے لیے براہ راست پروازوں کا پروگرام سال رواں کے شروع میں جاری کردہ نئی حکمت عملی کے تناظر میں بنایا ہے۔  
ناس ایئر نے  2022 کے شروع میں ’مملکت کو دنیا سے جوڑیں گے‘ کا سلوگن دیا تھا۔ 
ناس ایئر نے سال رواں کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران دنیا کے مختلف ممالک کے لیے مہیا پروازوں میں توسیع کی۔  
ناس ایئر شہری ہوابازی کی قومی حکمت عملی کے تحت سالانہ  330 ملین افراد کو سفر کی سہولت فراہم کرنے کا ہدف پانے کی کوشش کررہی ہے۔ ناس ایئر کی کوشش ہے کہ  2030 تک مملکت کو دنیا کے  250 ہوائی اڈوں سے جوڑ دیا جائے۔ 
ناس ایئر نے حال ہی میں یہ اعلان بھی کیا تھا کہ وہ  30 اکتوبر  2022 سے سنیچر، اتوار اور منگل کو جدہ سے کراچی کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرے گی۔ ایک اعلان یہ بھی کیا گیا تھا کہ ریاض اور جدہ سے مصری شہر سوھاج کے  لیے ہفتے میں تین پروازیں چلائی جائیں گی۔ 30 اکتوبر سے اس کا آغاز ہوگا۔ اتوار، پیر اور بدھ کو جدہ سے جبکہ منگل ، جمعرات اور سنیچر کو ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سوھاج انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے پروازیں ہوں گی۔  

شیئر: