Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلائی ناس کے مسافروں کی تعداد میں 120 فیصد اضافہ 

طیاروں کی تعداد میں 46 فیصد کا اضافہ ہوا ہے(فوٹو ٹوئٹر فلائی ناس)
سعودی فضائی کمپنی ناس ایئر (فلائی ناس) نے سال رواں کی پہلی ششماہی کے دوران اپنی کارکردگی کوبہتر بناکر مسافروں کی تعداد میں 120 فیصد اضافہ کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جون 2022 کے دوران ناس ایئر اپنے طیاروں کی تعداد 38 تک پہنچانے میں کامیاب ہوگئی جبکہ جنوری 2021 میں اس کے طیاروں کی تعداد 26 تھی، اس میں 46 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ 
2022 کے پہلی ششماہی کے دوران 40 لاکھ افراد نے ناس ایئر کی پروازوں سے سفر کیا جو2021 کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 120 فیصد زیادہ ہے۔ اس وقت 1.8 ملین افراد نے ناس ایئر کی پروازوں سے سفر کیا تھا۔ 
2021 کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں سال رواں کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران ناس ایئر کی پروازوں کی تعداد 57 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اس سال ناس ایئر نے ریاض، جدہ، دمام اور القصیم چار سعودی بین الاقوامی ایئر پورٹس سے 16 انٹرنیشنل ایئرپورٹس کے لیے پروازیں چلائی ہیں۔

شیئر: