امریکہ نے پاکستان پر واجب الادا 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے قرض کی واپسی موخر کر دی ہے۔
جمعے کو پاکستان میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے آج جی20 کے قرض منسوخ پروگرام کے تحت دوسرے امریکہ-پاکستان دو طرفہ معاہدے پر دستخط کیے، جس سے پاکستان کو امریکی قرضوں میں ریلیف کے طور پر 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالر فراہم کیے گئے ہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
پاکستان چین سے قرضوں میں ریلیف طلب کرے: امریکی وزیر خارجہNode ID: 704351
-
پاکستان اور انڈیا کو پارٹنرز کی نظر سے دیکھتے ہیں: امریکہNode ID: 704391
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ہماری ترجیح پاکستان میں وسائل کو اس سمت موڑنا ہے جہاں ان کی ضرورت ہے۔‘
Ambassador Blome today signed the second U.S.-Pakistan bilateral agreement under the #G20 Debt Service Suspension Initiative, providing $132 million in U.S. debt relief to Pakistan. Our priority is to redirect critical resources in Pakistan. pic.twitter.com/UlwFzoXPWw
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) September 30, 2022