Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیستان-بلوچستان: جھڑپوں میں پاسداران کا اہم کمانڈر ہلاک

رپورٹ کے مطابق علی موسوسی جنوب مشرقی شہر زاہدان میں مارے گئے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
ایران کے پاسداران انقلاب کے ایک سینیئر کمانڈر جمعہ کو حکومت مخالف جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کمانڈر علی موسوی پاسداران انقلاب کے سیستان-بلوچستان صوبے میں اہم رہنما تھے۔
رپورٹ کے مطابق علی موسوسی جنوب مشرقی شہر زاہدان میں مارے گئے۔
سرکاری میڈیا نے پہلے خبر دی تھی کہ شہر کے ایک پولیس سٹیشن پرمسلح افراد اور سکیورٹی فورسز میں مقابلہ ہوا ہے۔
ایران میں مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد حکومت مخالف مظاہرے جاری ہے۔
ان مظاہروں کو روکنے کے لیے تہران کی جانب سے طاقت کے استعمال میں اب تک 76 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

شیئر: