Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں فٹ پاتھ پر گاڑی چلانے کی وڈیو وائرل، شہری گرفتار

شہری کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے فٹ پاتھ  پر گاڑی چلانے والے مقامی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقامی شہری فٹ پاتھ پر گاڑی چلا رہا ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ریاض پولیس نے بیان میں کہا کہ’ فٹ پاتھ راہگیروں کے لیے مختص ہیں۔انہیں گاڑی چلانے کے لیے استعمال کرنا راہگیروں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ فٹ پاتھ پر گاڑی چلانا قابل سزا جرم ہے‘۔ 
ریاض پولیس نے مقامی شہری کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے۔ مقامی  شہری کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

شیئر: