Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دفاتر میں پیشہ ورانہ صحت و سلامتی کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط  

سوشل انشورنس کے ادارے نے  وزارت افرادی قوت کے ساتھ معاہدہ کیا ہے( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں سوشل انشورنس کے ادارے نے دفاتر میں پیشہ ورانہ صحت و سلامتی  کے سلسلے میں تعاون کے لیے وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق فریقین نے ریاض میں پیشہ ورانہ صحت و سلامتی کی پانچویں بین الاقوامی سعودی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط  کیے گئے ہیں۔ 
مفاہمتی یادداشت کا مقصد لیبر مارکییٹ کے معیار کو بلند کرنا، اسے زیادہ پرکشش بنانا، ملازمت اور صحت کے منفرد ماحول کے لیے پیشہ ورانہ صحت اور سلامتی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔
فریقین چاہتے ہیں کہ دفاتر میں پیشہ ورانہ بیماریاں کم سے کم اور کارکنان کی صحت و سلامتی کا تحفظ زیادہ سے زیادہ کیا جائے۔ 

دفاتر میں حادثات کی شرح 2009 کے مقابلے میں 70 فیصد کم ہوگئی ہے۔ (فوٹو اخبار 24)

مفاہمتی یادداشت کے بموجب فریقین پیشہ ورانہ صحت اور سلامتی کے حوالے سے پالیسی، قانون سازی اور ضابطہ سازی میں حصہ لیں گے۔ ان تمام امور پر نظر ثانی کریں گے۔
اس حوالے سے ریسرچ کے نتائج پرعمل کریں گے۔ مملکت میں مختلف پروگرام اور ورکشاپ کے ذریعے پیشہ ورانہ صحت و سلامتی کے حوالے سے آجروں اوراجیروں کے درمیان آگہی بڑھائیں گے۔
انشورنس امور کے معاون گورنر سعود الجہنی نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت اس بات کی علامت ہے کہ پیشہ ورانہ صحت اور سلامتی کے موضوع کو بڑی اہمیت دی جارہی ہے۔  
انہوں نے کہا کہ سوشل انشورنس کا ادارہ پیشہ ورانہ صحت اور سلامتی  پر توجہ دے رہا ہے۔ اس کی بدولت 2020 کے آخر میں دفاتر میں حادثات کی شرح 2009 کے مقابلے میں 70 فیصد کم ہوگئی ہے۔ 

شیئر: