الجوف محکمہ صحت نے کہا ہے کہ سکاکا کے امیر متعب بن عبدالعزیز ہسپتال میں دماغی طور پر مردہ شخص کے اعضا سے 4 سعودی شہریوں کو نئی زندگی مل گئی۔ چاروں افراد کی طبی حالت انتہائی تشویشناک تھی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے ٹوئٹر پر کہا گیا ہے کہ ایک 47 سالہ خاتون کا گردہ فیل ہوگیا تھا۔ اسے مذکورہ شخص کا دایاں گردہ لگایا گیا جبکہ اس کا بایاں گردہ ایک 54 سالہ مریض کو دے کر اس کی زندگی بچا لی گئی۔
ایک 35 سالہ مریض کو مذکورہ شخص کا جگر اور ایک 38 سالہ مریض کو اس کے پھیپھڑے لگا کر ان دونوں کی بھی جان بچا لی گئی۔