Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا رابطہ

برطانوی وزیرخارجہ نے بھی شہزادہ فیصل سے ٹیلی فون پرگفتگوکی(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے اقوام متحدہ کے سیکٹریٹری جنرل اوربرطانوی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگویتریس کی ٹیلی فون پرگفتگو ہوئی جس میں مملکت اوریواین کے مابین تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا علاوہ ازیں عالمی حالات پربھی گفتگوہوئی۔
دوسری جانب برطانوی وزیرخارجہ جیمز کلیورلی نے بھی شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کرکےبرطانیہ اورسعودی عرب کے تعلقات کے علاوہ خطے اورعالمی حالات و مشترکہ دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا

شیئر: