پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ نیازی اور رہنما حامد زمان کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے اور ضروری ہوا تو ضابطے کی کارروائی پوری کر کے گرفتار بھی کیا جائے گا۔
جمعے کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر داخلہ نے تصدیق کی کہ فارن فنڈنگ کیس میں پیش نہ ہونے پر پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا۔
اس سے قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے دعوے کی تردید کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو اسلام آباد سے حراست میں لیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
فیصل واوڈا کیس، نااہلی بنتی ہے مگر تاحیات نہیں: چیف جسٹسNode ID: 706836
اردو نیوز کے رابطہ کرنے پر بھی ایف آئی کے حکام نے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو حراست میں لینے کی خبریں میڈیا پر نشر کی جا رہی ہیں، ایف آئی اے نے انہیں گرفتار نہیں کیا۔
کچھ دیر بعد ترجمان ایف آئی اے کے بیان میں بتایا گیا کہ سینیٹر سیف اللہ خان نیازی کی سینیٹ کے احاطے سے ایف آئی اے کی جانب سے گرفتاری کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
بیان کے مطابق سینیٹر سیف اللہ نیازی کو اب تک ایف آئی کے کسی بھی ونگ نے گرفتار نہیں کیا۔
’الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر گرفتاری کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی ایف آئی اے سختی سے ترید کرتا ہے۔‘
دوسری جانب ایف آئی اے نے فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے بانی رہنما حامد زمان کو لاہور سے گرفتار کرنے کی تصدیق کی۔
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے گرفتاریوں کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’ملک میں اتنی بڑی فسطائیت کبھی نازل نہیں ہوئی، اس سے زیادہ توہین پارلیمنٹ کی ہو نہیں سکتی، چیئرمین سینیٹ کم از کم غیرت کا مظاہرہ کریں اور اس عمل کا نوٹس لیں۔‘
سینٹ کے احاطے سے سینیٹر کو اٹھا لیا گیا؟ ملک میں اتنی بڑی فسطائیت کبھی نازل نہیں ہوئ، اس سے زیادہ توھین پارلیمنٹ کی ہو نہیں سکتی، چیئرمین سینٹ کم از کم غیرت کا مظاہرہ کریں اور اس عمل کا نوٹس لیں https://t.co/q5x0OErFUz
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 7, 2022