فیسٹول میں 50 سے زیادہ سٹال لگائے گئے ہیں ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مشرقی ریجن کے شہر ظہران میں قہوے اور چاکلیٹ فیسٹول کا آغاز ہوا ہے جو 9 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کافی کے عالمی دن کی مناسبت سے الظہران ایکسپو سینٹر میں فیسٹول جاری ہے۔ 50 سے زیادہ سٹال لگائے گئے ہیں۔ قہوے اور چاکلیٹ کی دنیا کے اہم نام موجود ہیں۔
وزیٹرز کی تواضع ٹھنڈے اور گرم مشروبات سے کی جارہی ہے۔ قہوہ، چاکلیٹ تیار کرنے اور پیکنگ کے حوالے سے بھی معلومات دی جارہی ہیں۔
مشرقی اور مغربی دنیا کی معروف مٹھائیاں بھی سٹالز پر سجائی گئی ہیں۔
فیسٹول کا مقصد چاکلیٹ اور قہوے کے شائقین کو ایک چھت کے نیچے جمع کرنا اوروزیٹرز کو اس حوالے سے تبدیلیوں اور مصنوعات سے متعارف کرانا اور چاکلیٹ اور قہوے کی زیادہ سے زیادہ فروخت ہے۔