کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے سہ فریقی ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو نو وکٹوں سے ہرا دیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ٹیم کا مڈل آرڈ زیر بحث ہے۔
منگل کو سہ فریقی ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 131 رنز بنائے جسے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر صرف 17 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
مزید پڑھیں
-
سہ ملکی سیریز: نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیاNode ID: 707556
پاکستانی بیٹرز میں سے محمد رضوان نے 17 گیندوں پر 16 رنز، بابر اعظم نے 23 گیندوں پر 21، شان مسعود نے 12 گیندوں پر 14، شاداب خان نے سات گیندوں پر آٹھ، افتخار احمد نے 27 گیندوں پر 27، حیدر علی نے 11 گیندوں پر آٹھ اور آصف علی نے 20 گیندوں پر 25 رنز بنائے۔
ٹوئٹر پر اس وقت آصف علی اور افتخار احمد کے نام بھی ٹرینڈ کررہے ہیں۔
ایک صارف نے دونوں کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’پاور ہٹر آصف علی اور پاور ہٹر افتخار احمد نے مل کر 46 گیندیں کھیلیں لیکن ایک بھی چھکا نہیں مار سکے۔‘
Power hitter Asif Ali and power hitter iftikhar Ahmad played 46 balls together
But can't hit single six— B̸e̸l̸i̸e̸v̸e̸ i̸n̸ B̸a̸b̸a̸r̸ (@babarazam5618) October 11, 2022
ہارون نے ایک ٹویٹ میں لکھا ’یاد دہانی کرادوں افتخار احمد نے 50 پی ایس ایل گیمز کھیلے ہیں اور ان کی رنز بنانے کی اوسط 18 اور سٹرائیک ریٹ 118 ہے اور ہم انہیں ورلڈ کپ کے لیے لے کر جارہے ہیں صرف آسٹریلیا میں دو ففٹیز کی بنیاد پر۔‘
Another reminder that Iftikhar Ahmed has played 50 PSL games. He averages 18 at a strike rate of 118. And yet somehow we are taking him to the world cup based on 2 fluke 50’s he scored in Australia 30 years back(we lost both games)#NZvPAK #PakistanCricket
— Haroon (@hazharoon) October 11, 2022
کرکٹ سے محبت کرنے والے جب غصے میں آجائیں تو سوشل میڈیا پر انتقام میمز کی شکل میں بھی لے لیتے ہیں۔ ایسے ہی ایک صارف نے اپنی ٹویٹ میں آصف علی کو انڈین فلم ’لگان‘ کے ایک کردار سے ملا دیا۔
Chacha in action pic.twitter.com/9N6GpbeJbU
— pakistani (@pakistan00100) October 11, 2022
جب پاکستان کے 131 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز بیٹنگ کرنے آئے تو ان کی جارحانہ بیٹنگ دیکھ کر شائقین کو پاکستان کی انتہائی غیر جارحانہ بیٹنگ یاد آگئی۔
فن ایلن نے 42 گیندوں پر 62 رنز بنائے اور اس اننگز میں چھ چھکے بھی شامل تھے۔
ایک صارف نے آصف علی، افتخار احمد اور حیدر علی کی توجہ نیوزی لینڈ کے بیٹرز کی جارحانہ بیٹنگ کی طرف طرف توجہ ایک میم کے ذریعے دلانے کی کوشش کی۔
Asif Ali (Remember the name), Chacha Iftikhar, Haider Ali seeing the sixes of Allen and Conway...#PakvsNz #Cricket #triseries #tuktuk pic.twitter.com/yq525bq45k
— Hasᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠ (@haszn76) October 11, 2022
آج کے میچ کی ایک خاص بات یہ بھی تھی کہ جارحانہ بیٹنگ اور لمبے چھکے مارنے کے لیے شہرت رکھنے والے آصف علی نے اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ ٹی20 میں 20 گیندیں کھیلیں اور صرف 25 رنز بنائے۔
Asif ali be like: pic.twitter.com/eAoU77p3Yr
— Yamin Mushtaq (@ym___n_0_) October 11, 2022