Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیا کپ: پاکستانی ویمن ٹیم نے متحدہ عرب امارات کو شکست دے دی

پاکستان کی جانب سے عالیہ ریاض کو پلیئر آف دا میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ (فوٹو: پی سی بی)
بنگلہ دیش میں جاری ویمن ایشیا کپ کے ایک اہم میچ میں پاکستانی ویمن ٹیم نے متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو 71 رنز سے شکست دے دی ہے۔
اتوار کو سلہٹ میں کھیلے جارنے والے میچ میں پاکستان نے مقررہ 20 اوررز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے تھے۔
اس ہدف کے تعاقب میں متحدہ عرب امارات کی ویمن ٹیم صرف 20 اوورز میں 74 رنز بناسکی۔
پاکستان کی جانب سے عالیہ ریاض نے 36 گیندوں پر 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور منیبا علی نے 45 گیندوں پر 43 رنز بنائے۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے عیشا اوزا نے چار اوورز میں 22 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔
متحدہ عرب امارات کی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ خوشی شرما نے 20 رنز بنائے۔ عالیہ ریاض کو 36 گیندوں پر 57 رنز بنانے پر پلیئر آف دا میچ قرار دیا گیا۔
پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہیں۔ دونوں ٹیموں نے اس ٹورنامنٹ میں پانچ، پانچ میچ کھیلے ہیں اور دونوں ٹیموں نے چار، چار میچ جیتے ہیں۔

شیئر: