مریض کے مثانہ سے سو سے زیادہ پتھریاں نکالی گئیں
منگل 11 اکتوبر 2022 15:22
’معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ پروسٹیٹ کا حجم 220 گرام ہے جبکہ عام حالات میں اس کا حجم 20 گرام ہوتا ہے‘ (فوٹو: سبق)
طائف کے کنگ عبد العزیز سپیشلسٹ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ایک مریض کے مثانے سے سوسے زیادہ پتھریاں نکالی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مریض کی عمر 80 سال ہے اور پتھریوں کی وجہ سے شدید بیمار رہا ہے۔
طائف محکمہ صحت کے ترجمان سراج الحمیدان نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص نے شدید درد کے باعث ہسپتال سے رجوع کیا تھا‘۔
’معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ پروسٹیٹ کا حجم 220 گرام ہے جبکہ عام حالات میں اس کا حجم 20 گرام ہوتا ہے‘۔
’فوری طور پر ٹیسٹ اور ایکسرے کئے گئے تو معلوم ہوا کہ مثانہ میں بڑی تعداد میں پتھریاں موجود ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ’ڈاکٹر عبد العزیز المالکی کی سربراہی میں طبی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے آپریشن کے ذریعہ پتھریاں نکالنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے‘۔