Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بدنام کرنے کے لیے ہماری ڈیپ فیک ویڈیوز بنا رہے ہیں‘

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمارے خلاف روزانہ ایف آئی آرز کٹ رہی ہیں۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ان کے خلاف ڈیپ فیک ویڈیوز بنا رہی ہے۔
منگل کو ننکانہ صاحب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں کہ کسی نہ کسی طرح ان کو اور پارٹی کو عوام کی نظر میں بدنام کر دیں۔
’گندی گندی ویڈیوز بنا رہے ہیں، ڈیپ فیک ویڈیوز وہ آپ کو دکھاؤں گا۔ گھر میں بیٹھ کر نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے گندی ویڈیوز اور پھر آڈیو ٹیپس لگا رہے ہیں۔ میں عدالت جا رہا ہوں کہ وزیراعظم اور اس کے گھر کی سکیور لائن کی ٹیپ کس نے کی اور پھر لیک کس نے کی۔ اگر وزیراعظم کے کالز کی نگرانی کرنا چاہتے ہیں کریں لیکن ان کو لیک کرنا جرم ہے اور پتا لگاؤں گا کہ کون سی ایجنسیز یہ کر رہی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف روزانہ ایف آئی آرز کٹ رہی ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ’قوم تیار رہے، کال دوں گا جو زیادہ دور نہیں۔‘
انہوں نے مسلم لیگ ن کی قائد نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’ان کے خاندان نے لندن میں بڑے بڑے محلات لیے۔ محلات خریدنے کی رسیدیں دکھائیں۔‘
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’یہ ملک سے باہر پیسہ بھیجنے کے لیے ملک کے اداروں کو کمزور کرتے ہیں اور پھر نیب اور ایف آئی اے میں اپنے بندی بھرتی کرتے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ چوری بچانے کے لیے نیب کے قوانین بدلتے ہیں۔‘

شیئر: