Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ایپلی کیشنز کے ذریعے مرغیاں 20 فیصد سستی دستیاب ہیں‘

پولٹری فارمز مالکان مارکیٹنگ کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں (فوٹو الوطن)
سعودی ایوانہائے صنعت و تجارت آرگنائزیشن کے ماتحت پولٹری فارمز کی قومی کمیٹی نے کہا ہے کہ ہی’ ایپلی کیشنز کے ذریعے مرغیاں 20 فیصد سستی دستیاب ہیں‘۔
الوطن اخبار کے مطابق قومی کمیٹی نے پولٹری فارمز کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس میں یہ بات بتائی ہے۔ 
قومی کمیٹی کے اجلاس میں سفارش کی گئی کہ’ پولٹری فارمز کے مالکان مارکیٹنگ کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں اور ای ایپلی کیشن استعمال کرکے پیداواری لاگت کم کرنے کی کوشش کریں۔ وہ تجارتی مراکز سے براہ راست منسلک ہو جائیں گے اور مارکیٹنگ کے نئے چینل کھلیں گے۔ انہیں صارفین کی ضروریات براہ راست معلوم ہوسکیں گی اور وہ مارکیٹنگ پالیسی کی بہتر حکمت عملی تیارکر سکیں گے‘۔ 
قومی کمیٹی کا کہنا تھا کہ’ زرعی پیداوار کی آن لائن مارکیٹنگ سے کاشتکاروں کو فوائد مل رہے ہیں۔ وقت، محنت اور پیسے کی بچت کے ساتھ لاگت بھی کم ہورہی ہے۔ ای مارکیٹنگ سے نرخوں میں کمی بھی آرہی ہے۔‘
وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے سعودی ایوانہائے صنعت و تجارت آرگنائزیشن کے تعاون سے سعودی زرعی پیداوار کی مارکیٹنگ کے لیے کمپنی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد زرعی پیداوار کی حوصلہ افزائی، مملکت میں زرعی اشیا کے گوداموں اور مارکیٹوں کو آن لائن جوڑنا ہے۔ 
وزارت نے کاشتکاروں اور سرمایہ کاروں کو مارکیٹنگ سہولتوں اور امدادی صنعتوں کے لیے 19 سے زیادہ سینٹر قائم کرنے کے لیے براہ راست مالی تعاون فراہم کیا ہے۔ یہ سینٹر ملک کے مختلف علاقوں میں قائم کیے جارہے ہیں۔ 

شیئر: