100سے زیادہ پلاسٹک سرجری کرانیوالی ماڈل چل بسی
کیوبک ، کینیڈا ......کینیڈا کی مشہور ماڈل 100سے زیادہ پلاسٹک سرجریز کرانے کے بعد چل بسی۔ 17سال کی عمر سے وہ اپنے جسم کی کہیں نہ کہیں پلاسٹک سرجری کرایا کرتی تھی۔ کرسٹینا مارٹیلی کا کہناتھا کہ مجھے اپنے جسم سے محبت ہے اور پلاسٹک سرجری کرانا میرا مشغلہ بن چکا ہے۔ ڈاکٹر اس کی سرجری کررہے تھے کہ اچانک اسے دل کا دورہ پڑا اور وہ چل بسی۔ اپنی موت سے قبل مارٹیلی نے اپنی سرجری کے طریقہ کار کے بارے میں آرٹیکل بھی لکھا تھا اور اسکا کہنا تھا کہ ہر شخص کو پلاسٹک سرجری کرانا چاہئے۔ اپنی مختصر سی عمر میں اس نے ناک، چہرے اور جسم کے کئی حصوں کی پلاسٹک سرجری کراچکی تھی۔ اس کے اس کریز کے نتیجے میں اس نے ماڈلنگ کا کیریئر اپنایا۔ سوشل میڈیا پر اس کے مداحوں کی تعداد 620ہزار تھی۔