الکامل میں 99 ملین ریال کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح
’ترقیاتی منصوبوں میں الکامل اور ملحقہ علاقوں کا بنیادی ڈھانچہ اور پبلک مقامات بھی شامل ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل آج الکامل کا دورہ کرتے ہوئے 99 ملین ریال سے زیادہ ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ترقیاتی منصوبوں میں الکامل اور ملحقہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے اور پبلک مقامات بھی شامل ہیں۔
الکامل کے کمشنر طراد الشریف نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’گورنر مکہ مکرمہ متعدد بلدیاتی منصوبوں کے علاوہ علاقے میں جدید پبلک پارک، سڑکوں کی کارپٹنگ اور سٹریٹ لائٹس کے علاوہ دیگر اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے‘۔
’الکامل کے رہائشیوں نے اس قبل مطالبہ کیا تھا کہ الکامل کو عسفان کے ساتھ جوڑنے والی شاہراہ کو دو ٹریک میں تبدیل کیا جائے نیز علاقے میں محکمہ پاسپورٹ کا دفتر کھولا جائے‘۔
’علاقے میں فائبر آپٹک انٹرنیٹ سروس کی بھی ضرورت ہے جبکہ واکنگ ٹریکس اور بچوں کے لیے جھولوں کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’گورنر مکہ کے دورے کے دوران رہائشیوں کی تمام ضرورتوں پر مشتمل منصوبوں کا آغاز ہوگا‘۔