پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے لیے شائقین کا طویل انتظار ختم ہونے کو ہے کیونکہ ایکشن اور تھرلر سے بھرپور پنجابی فلم آج جمعرات کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ 1979 میں ریلیز ہونے والی پنجابی فلم مولا جٹ کا نیا روپ ہے جس کی کاسٹ میں فواد خان، حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان، ہمائمہ ملک، گوہر رشید اور شفقت چیمہ شامل ہیں۔
دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستانی فلم انڈسٹری کے بڑے بجٹ کی بڑی ایکشن فلم ہے جس کی کہانی پنجاب میں رہنے والے مولا جٹ اور اس کے حریف نوری نت کے گرد گھومتی ہے۔
مزید پڑھیں
-
مادھوری ڈکشٹ کا ممبئی میں 48 کروڑ روپے کا فلیٹNode ID: 706746
-
نُوری نت کا کردار دیکھنا ایک ٹریٹ ہوگی: حمزہ عباسیNode ID: 706981
یہ اپنی نوعیت کی انوکھی فلم ہے جو ٹیکنالوجی اور پنجابی ورثے کا امتزاج ہے۔
فلم کے ہدایتکار بلال لاشاری کہتے ہیں کہ ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ نازک دل کے افراد اور بچوں کے لیے نہیں ہے، فلم میں کچھ ایسے خوفناک مناظر ہیں جنہیں والدین اپنے بچوں کو دکھانا نہیں چاہیں گے تو میں بچوں کو سینما لے کر جانے میں حق میں نہیں ہوں۔‘
فلم میں مولا جٹ کا کردار ادا کرنے والے فواد خان کی یہ 15 سال بعد پہلی فلم ہوگی۔ اس سے پہلے فواد خان 2007 میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم ’خدا کے لیے‘ کا حصہ تھے۔
اسی سلسلے میں سپر سٹار فواد خان کہتے ہیں کہ ’فلموں کا سلسلہ رک گیا تھا، میں ملک سے باہر (بالی وُڈ) چلا گیا۔ پھر یہ فلم 2016 میں بنانا شروع کی تھی جو 2017 میں مکمل ہوئی۔‘
دوسری جانب فلم کے نوری نت حمزہ علی عباسی چار سال بعد بڑے پردے پر واپس آئے ہیں۔
حمزہ علی عباسی آخری بار 2018 میں فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ اور ’پرواز ہے جنون‘ میں اداکاری کرتے دکھائی دیے گئے۔
فلم دی لیجںڈ آف مولا جٹ 2017 میں مکمل کرلی گئی تھی تاہم 1979 میں سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی کی فلم مولا جٹ کے میکرز نے فلم پر کاپی رائٹس چرانے کا الزام لگا دیا تھا جس کے بعد فلم کو ریلیز کرنے لیے 5 سال کا طویل انتظار کرنا پڑا۔
دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز سے پہلے ہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی فلم بینوں میں جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔
ٹوئٹر صارف احمد شیخ کہتے ہیں کہ ’کیا یہ ممکن ہے کہ یہ پیٹیشن ڈالی جائے کہ 13 اکتوبر کو قومی تعطیل ہو؟ مولا جٹ دیکھنی ہے۔‘
Is it possible to file a petition to declare October 13 a national holiday? Maula Jatt dekhni hai. #MaulaJattPremiere pic.twitter.com/TYVOKlXeS1
— Ahmed Sheikh (@AhmSheikhh) October 12, 2022
صارف مناہل لکھتی ہیں کہ ’میں کبھی بھی ان میں سے نہیں رہی ہوں جنہیں فلم کی ریلیز سے پہلے بے چینی سے انتظار ہو۔ میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے لیے بہت پرجوش ہوں۔ امید کرتی ہوں یہ ایک اچھی تفریح ہوگی۔‘
I've never been the one who used to anxiously wait just for a single movie but now I'm so excited for THE LEGEND OF MAULA JATT. Hope so it would be a nice entertainment.
— M. (@_manahill) October 12, 2022
ریڈیو پروگرام کی میزبان صباح بانو ملک نے ٹویٹ کیا کہ ’میں کسی سے پوچھوں گی کہ میرے آباؤ اجداد کی خاطر کوئی اگر میرے ساتھ مولا جٹ فلم دیکھے۔‘
I’m going to ask someone out to see Maula Jatt with me for my ancestors
— Sabah Bano Malik (@sabahbanomalik) October 12, 2022
ایک اور صارف فریحہ نے لکھا کہ 'آخر کار وہ وقت آگیا جس کا انتظار تھا، مولا جٹ کو سکرین پر دیکھنے کے لیے بے تاب ہوں، مزید انتظار نہیں ہو رہا۔‘
Finally wo time agya jiska kbse intizar tha , can’t wait to see Maula Jatt on screen excitement level is on its peak #MaulaJattPremiere#TheLegendOfMaulaJatt pic.twitter.com/zmbDPpBfpm
— فریحہ (@pixiedussttt_) October 12, 2022