قصیم..... ریجنل پولیس ترجمان میجر بدر السحیبان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین کے خلا ف محکمہ کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ ماہ کے دوران 2466 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ الریاض اخبار کے مطابق تمام گرفتار شدگا ن قانون محنت کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے تھے جن میں سے بعض آزاد لیبر کے طور پر کام کر رہے تھے جبکہ بعض ایسے تھے جن کے کفیل اور ادارے دوسرے شہروں کے تھے اور وہ مشرقی ریجن میں کام کر رہے تھے جو قانون کی خلاف ورزی شمار کی جاتی ہے ۔ میجر بدر نے مزید کہا کہ غیرقانونی تارکین کو دی جانے والی 90 روزہ مہلت سے استفادہ نہ کرنے والوں کے خلاف بعدازاں سخت کارروائی کی جائیگی ۔