Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان بن عبدالعزیز اتوار کو مجلس شوری سے خطاب کریں گے

ڈاکٹرعبداللہ آل شیخ کا کہنا ہے کہ سالانہ شاہی خطاب مجلس شوری کے لیے فخر کا باعث ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اتوار 16 اکتوبر کو سعودی مجلس شوری کے تیسرے سال کے آٹھویں سیشن کے آغاز پر وڈیو کانفرنس کے ذریعے افتتاحی خطاب کریں گے۔
سعودی خبر رساں ادارےایس پی اے کے مطابق صدر شوری ڈاکٹرعبداللہ آل شیخ نے بتایا کہ’ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اپنے خطاب میں ملک کی داخلہ اور خارجہ پالیسی کے اہم نکات پر روشنی ڈالیں گے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’سالانہ شاہی خطاب مجلس شوری کے لیے فخر کا باعث ہے اور یہ ایک ایسا موقع ہے جس کا ہم سال بھرانتظار کرتے ہیں‘۔
یاد رہے کہ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز نے متحدہ ریاست کے قیام کے موقعے پر مجلس شوریٰ قائم کی تھی۔
ابتدا میں شوری کی کوئی مخصوص شکل نہیں تھی۔ تب عوامی مجلس، مشاورتی بورڈ، مشیران ایوان شاہی، علما عمائدین اور قبائل کے سرداروں سے مشاورت کی جاتی تھی۔ 
1927 میں پہلی باقاعدہ مجلس شوریٰ تشکیل دی گئی جس کے ارکان کی تعداد آٹھ تھی جبکہ نائب الملک کو اس کا صدر بنایا گیا تھا۔

شیئر: