Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ون ویلنگ کرنےوالا موٹر سائیکل سواروں کا گروہ گرفتار

جدہ ( ارسلان ہاشمی ) پولیس ترجمان کرنل ڈاکٹر عاطی القرشی نے کہا ہے کہ شہر کے جنوبی علاقے میں موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کرنے والے 9 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا گیاہے جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیل رہی تھی ۔ ریجنل پولیس ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ شہر کے جنوبی علاقے میں موٹر سائیکلو ںسواروں کا ایک گروہ مختلف کرتب دکھا رہا ہے ۔ اس سے قبل انکے بارے میں ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی تھی جس میں وہی گروہ شہر کی مختلف شاہراہوں پر ون ویلنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا جس سے شاہراہ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی تھی ۔ پولیس کو مذکورہ گروہ کی تلاش تھی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تمام افراد کو گرفتار کر لیا جن کا تعلق مختلف ممالک سے ہے ۔ پولیس ملزمان سے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔ 

شیئر: