جدہ میں 46دہشت گرد گرفتار، دھماکہ خیز جیکٹیں بنانے کے ماہرتھے
دھماکہ خیز مواد اور خودکش جیکٹیں بنانے میں ماہر ہیں، مدینہ منورہ میں خود کو اڑانے والے دہشتگرد سے بھی تعلق ہے،منصور الترکی
ریاض(واس)جدہ میں گزشتہ سال دہشتگردی کی جو 2وارداتیں ہوئی تھیں اس میں ملوث گرفتار افراد کی تعداد 46ہے۔ ان میں 32سعودی جبکہ 14غیر ملکی ہیں۔ ان غیر ملکیوں میں پاکستانی، یمنی، افغانی،مصری، اردنی اور سوڈانی شامل ہیں۔وزارت داخلہ کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل منصور الترکی نے بتایا کہ گرفتار شدگان دھماکہ خیز مواد اور خود کش جیکٹیں بنانے میں ماہر ہیں۔انہوں نے جدہ کے حرازات علاقے میں دھماکہ خیز مواد تیار کرنے کا کارخانہ قائم کیا ہوا تھا۔ دہشتگردوں کا تعلق مسجد نبوی شریف کے قریب خود کو دھماکے سے اڑانے والے دہشتگرد سے ہے۔ گروہ کے ارکان نے اپنے ایک ساتھی کو محض شبہ کی بنیاد پر قتل کردیا تھا۔اسکی نعش برآمد کرلی گئی ۔ وہ قانون کو مطلوب تھا۔