Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پائلٹ نے خاتون کو طمانچہ جڑ دیا

اٹلانٹا..... مقامی ایئرپورٹ پر ڈیلٹا ایئرلائن کا ایک پائلٹ خاتون کو منہ پر طمانچہ رسید کرتے ہوئے دیکھا گیا اور اس کی تصویر کیمرے میں محفوظ ہوگئی ہے جس کے بعد سے وہ وضاحتیں دیتا نظر آرہاہے۔ موقع کی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ پہلے 2مسافروں میں جھڑپ ہوگئی اور دونوں ایک دوسرے کو مارنے مرنے پر تل گئے تھے۔ یہ واقعہ اٹلانٹا کے ہارٹسفیلڈ جیکسن ایئرپورٹ پر پیش آیا۔ کپتان کا بھی یہی عذر لنگ ہے کہ اس نے ان دونوںمسافروں کو لڑنے سے باز رکھنے کیلئے مداخلت کی تھی اور زور آزمائی کے دوران وہ اپنا توازن قائم نہ رکھ سکا اور یہ طمانچہ خاتون کے گال پر پڑگیا مگر اس کی یہ تاویل بیشتر لوگوں نے مسترد کردی اور کہا کہ وڈیو میں وہ جس طرح خاتون پر حملہ کررہا ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ واقعہ کوئی اتفاقاً نہیں بلکہ اس نے عمداً خاتون کو تھپڑ رسید کیا ہے۔ ڈیلٹا ایئرلائنز نے اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ بہرحال سنگین ہے او راس نے پائلٹ کو معطل کرکے تحقیقات شروع کردی ہے تاہم بادی النظر میں ایسا لگتا ہے کہ جیسے پائلٹ نے جو کچھ بھی کیا قانون کے دائزے میں رہتے ہوئے کیا۔ تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ یہ نامعلوم ہواباز معطلی کی خبروں کے اجراءکے بعد اپنی ڈیوٹی پر واپس آگیا ہے اور دوبارہ طیارے اڑ رہا ہے۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ صورتحال اس وجہ سے بھی خراب ہوئی کہ موقع پر سیکیورٹی اہلکار موجود نہیں تھے اور نہ ہی دوسرے مسافر وں یا فضائی کمپنی کے لوگوں نے بیچ بچاﺅکرنے کی کوشش کی اور ہوسکتا ہے کہ انہیں بیچ بچاﺅ کا ٹائم نہ مل سکا ہو اور سب کچھ آناً فاناً ہوگیا۔ 
 

شیئر: