بارباڈوس ...ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف بارباڈوس ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنا لئے۔ابتدا میں پاکستان نے بولروںنے ویسٹ انڈین بلے بازوں کو دباو میں رکھا۔ 154 کے مجموعی اسکور پر 6 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے تاہم روسٹن چیز کی شاندار سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز کی پوزیشن مستحکم ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کیلئے سازگار وکٹ پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم آغاز انتہائی مایوس کن تھا ۔ 12 کے مجموعی اسکور پر کریگ بریتھ ویٹ کو محمد عامر نے شکار کیا۔ ایک رن بعد محمد عباس نے شیمرون ہٹمیئر کو پویلین بھیج دیا۔37 کے مجموعی اسکور پرشے ہوپ بھی آوٹ ہو گئے۔کیرن پاول اور روسٹن چیز نے چوتھی وکٹ کیلئے 65 رنز بنائے۔ اس مرحلے پر محمد عامر نے پاول کی وکٹ لی۔ محمد عباس نے وشال سنگھ کو آوٹ کر کے پاکستان کو پانچویں کامیابی دلائی۔روسٹن چیز اور شین ڈاو¿رچ نے چھٹی وکٹ کیلئے 47 رنز بنائے۔ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے شاداب خان نے شین ڈاورچ کو آوٹ کرکے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی وکٹ حاصل کی۔پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو جیسن ہولڈر 58 اور روسٹن چیز 131 رنز پر کھیل رہے تھے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور محمد عباس نے 2،2 جب کہ یاسر شاہ اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔دوسرے ٹیسٹ کے لئے ویسٹ انڈیز نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ۔پاکستان نے وہاب ریاض کی جگہ شاداب خان کو ڈیبیو کرایا۔