Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان ریلیف سنٹر کی پانچ ممالک میں امدادی سرگرمیاں

سندھ اور بلوچستان میں فوڈ پیکٹس، شیلٹر بیگز، خیمے اور مچھردانیاں تقسیم کی گئیں۔ فوٹو واس
شاہ سلمان انسانی امداد اور امدادی مرکز کی جانب سے  لبنان،یمن،سوڈان، پاکستان اور بنگلہ دیش میں اشیائے خوردو نوش کی تقسیم اور امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے منگل کو یمن کے  شہر مارب میں 231 ٹن سے زیادہ خوراک کی امداد تقسیم کی  ہے جس سے 12ہزار 966 افراد مستفید ہوئے۔

یمن میں ایک لاکھ 92 ہزار پیکٹ تقسیم کئےجا رہےہیں۔ فوٹو واس

یمن کو دی جانے والی یہ امداد فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ 22-2021 کا حصہ ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت یمن کی 15 گورنریٹس میں متاثرہ خاندانوں میں اشیائے خوردونوش کے ایک لاکھ 92 ہزار پیکٹ تقسیم کئےجا رہےہیں جن کا وزن20 ہزار ٹن سے زائد ہے۔
علاوہ ازیں کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کو امداد تقسیم کرنے کا کام جاری ہے جس سے18ہزار361 افراد مستفید ہوئے ہیں۔
یہ کوششیں سیلاب زدگان کی امداد کے لیے سعودی شاہ سلمان کی ہدایت پر روانہ ہونے والی سعودی امدادی ہوائی جہاز کے اندر آتی ہیں۔

گذشتہ دنوں سیلاب کے باعث سوڈان کو تباہ کن صورت حال کا سامنا تھا۔ فوٹو واس

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ سندھ اور بلوچستان میں کھانے پینے کے سامان کے 803 پیکٹس کے علاوہ 1820 شیلٹر بیگز، 211 خیمے اور 1554 مچھردانیاں تقسیم کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں گذشتہ کئی دہائیوں کے بدترین سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے سعودی عرب کی جانب سے امداد کے لیے فضائی پل قائم کیا گیا۔
دریں اثنا کنگ سلمان ریلیف سنٹر کی ٹیموں نے گذشتہ روز پیر کو لبنان کے شہر طرابلس میں3250 فلسطینی اور شامی پناہ گزینوں کے لیے 650راشن کے 650 تھیلے تقسیم کئے ہیں۔

سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے فضائی پل قائم کیا گیا۔ فوٹو واس

ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق امدادی منصوبے میں  بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں 4275 روہنگیا پناہ گزینوں کو راشن کے 950 تھیلے فراہم کئے گئے ہیں۔
دوسری طرف سوڈان کے شہر خرطوم میں ضرورت مند خاندانوں کو 218 فوڈ باسکٹ دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں سیلاب کے باعث سوڈان کو تباہ کن صورت حال کا سامنا کرنا پڑا تھا  جس کے باعث 100 سے زیادہ افراد ہلاک اور ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
 
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: