Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جبیل وینبع میں سرمایہ کاری 1.3 ٹریلین ریال سے تجاوز کرگئی

سرمایہ کاری کی بدولت برآمدات کے حجم میں بھی اضافہ ہوا (فوٹو، ٹوئٹر)
جبیل و ینبع رائل کمیشن کا کہنا ہے کہ رواں برس 2022 کے وسط تک کمیشن کے شہروں میں سرمایہ کاری کا حجم 1.3 ٹریلین ریال کی حد عبور کرگیا ہے۔ یہ جی سی سی ممالک میں ہونے والی مجموعی سرمایہ کاری کا 65 فیصد ہے۔
اخبار 24 کے مطابق رائل کمیشن کا کہنا ہے کہ مبینہ سرمایہ کاری کی بدولت برآمدات کے حجم میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ 60 فیصد برآمدات کا تعلق تیل کے ماسوا اشیا جبکہ 10 فیصد پیٹروکیمیکل مصنوعات کی عالمی پیداوارسے ہے۔
 رائل کمیشن نے توجہ دلائی کہ امدادی مصنوعات الجبیل سٹی میں حجم کے اعتبار سے سب سے زیادہ ہیں۔ کوشش ہے کہ گاڑیوں اورگھریلوصنعتوں نیزادویات و طبی ساز وسامان ، صنعتی آلات ، خوراک ، پلاسٹک مصنوعات اور مصنوعی ربر، تجدد پذیر توانائی کی مصنوعات کے شعبے کا دائرہ وسیع کیا جائے اس حوالے سے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

شیئر: